عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر کردی ہے۔

 اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کی ہے، جس کی سماعت ارباب محمد طاہر کریں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے، اور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب مانگا ہے۔درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹائی جائیں اور اکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ اشتہاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکا جائے۔یہ کیس اس معاملے پر اہم ہے کہ کیا سیاسی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محدود یا بند کیا جا سکتا ہے، اور عدالت اس حوالے سے قانونی فیصلے کرے گی۔