بالی ووڈ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ پر مالیاتی فراڈ کا الزام، تحقیقات جاری

بالی ووڈ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ پر مالیاتی فراڈ کا الزام، تحقیقات جاری

بالی ووڈ کے  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کو ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر ان کے پیسے ذاتی استعمال کے لیے استعمال کیے۔رپورٹس کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ لیکن جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا، تو معاملہ منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کا آغاز کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف فنکاروں کے نام اس کیس میں سامنے آنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ آیا اس طرح کے دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کتنے پھیل چکے ہیں، جن میں فنکار شامل ہیں اور لوگ ان سے متاثر ہوکر غیر قانونی سرمایہ کاری میں پیسے لگا دیتے ہیں۔

اتر پردیش پولیس کے ترجمان کے مطابق، شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ سے تحقیقات جاری ہیں، اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن ان کے وکلا کی جانب سے جلد مؤقف پیش کرنے کی توقع ہے۔