لندن(آئی این پی ) انگلینڈ میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور روزگار کے مسائل پر حکومت کے خلاف آئندہ ماہ 5 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال 14 نومبر کی صبح 7 بجے سے 19 نومبر کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گی۔ این ایچ ایس میں کام کرنے والے تقریبا آدھے ڈاکٹرز کی تعداد ریزیڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، ان ڈاکٹرز کو پہلے جونیئر ڈاکٹرز کہا جاتا تھا۔ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جیک فلیچر نے کہا ہے کہ یہ وہ مقام نہیں جہاں ہم پہنچنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے حکومت کے ساتھ بات چیت میں وقت گزارا تاکہ وزیر صحت کو ڈاکٹرز کی بے روزگاری کے مسئلے کو ختم کرنے پر قائل کیا جا سکے