بس44 مسافروں کو لے کر بینگلورو جا رہی تھی،حادثہ شب 3 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا
موٹر سائیکل بس فیول ٹینک سے ٹکرا گیا دھماکہ،پوری بس کو شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا
نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں جمعہ کی علی الصبح پیش آنے والے بس حادثے میں 20 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 12 زخمی ہو ئے ۔ بھارتی اخبار اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 3 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب بس تقریبا 44 مسافروں کو لے کر حیدر آباد سے بینگلورو جا رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کرنول میں چناٹیکور گاں کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق 41 مسافروں میں سے 21 کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے 20 افراد میں سے 11 کی شناخت کی جا چکی ہے۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل بس کے نیچے پھنس گیا اور فیول ٹینک کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے دھماکہ ہوا اور پوری بس کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کے وقت بس میں موجود اکثر مسافر گہری نیند سو رہے تھے جبکہ اچانک آگ بھڑکنے سے چند کی آنکھ کھل گئی اور جان بچانے کے لیے انہوں نے کھڑکی سے باہر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند ہی منٹوں میں آگ کے شعلوں نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا