پوپ لیو نے چارلس کو رائل کنفرایٹر کا اعزازی لقب عطا کیا، سینٹ پال چرچ میں نشست
ویٹی کن(آئی این پی ) برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534 میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنمائوں نے امن اور اتحادکیلئے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے پر ہیں، جو کیتھولک چرچ اور چرچ آف انگلینڈ کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جارہا ہے