اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا‘ بابر اعظم کی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد گفتگو

لندن (آئی این پی)برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس کے بعد اسٹار کرکٹر بابر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کلیرنس ہاس میں استقبال کیا اور کھلاڑیوں و ٹیم آفیشلز سے ملاقات کے دوران کرکٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔بادشاہ سے ملاقات کے بعد اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔