راولپنڈی(یواین پی)راولپنڈی میں ایک عدالت نے آئی فون سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سال سخت قید کی سزا کیساتھ ساتھ اس کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیاملزم ظہور پر3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون سمگل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ملزم دبئی سے قیمتی آئی فون پاکستان سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔کیس پر فیصلہ انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت کی جج شبانہ رسالت نے سنایا۔ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ظہور کو 6 سال سخت قید کی سزا سنا دی۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ بھی ضبط کرنے کا آرڈر جاری کیا۔ملزم کے قبضہ سے 60 ڈبا بند آئی فون بارآمد ہوئے تھے جو کو عدالت نے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔