کالعدم تنظیم کے رکن کو8سال قید، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

لاہور (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن سخی زمان کو دھماکہ خیز بارودی مواد بر آمد ہونے کے مقدمے میں آٹھ سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کی تمام جائیداد بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ جج شاہد سکندر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ سزا سنانے کے لیے ملزم کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اسے دھماکہ خیز مواد کی بر آمدگی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔