دوست ممالک کے ساتھ معاشی و تجارتی روابط مزید مستحکم کیے جائیں گے: عبدالعلیم خان

 ای سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں استنبول تہران اسلام آباد راہداری کو مضبوط بنانے پر بات چیت
اسلام آباد (  آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان  نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں لاجسٹک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے  اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے تمام دوست ممالک کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ریجنل  ٹرانسپورٹ اتھارٹی کانفرنس  کے موقع پر ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او کے اعلیٰ نمائندگان سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر  عبدالقادر اوغلو  سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ  پاکستان ترکیہ میں لاجسٹک پارٹنرشپ کا خواہاں ہے ، جس میں این ایل سی  کے ذریعے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں وزراء￿  نے بزنس کمیونٹیز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ چیئرمین این ایچ اے  کو پاک–ترکیہ مواصلاتی تعاون کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔سعودی عرب کے ڈپٹی منسٹر برائے مواصلات ڈاکٹر رومح ال رومح  سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ‘‘پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، ان کے درمیان مضبوط تعلقات ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں