منیلا (آن لائن) پاکستان اور فلپائن کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دوسرا اجلاس 20 فروری 2026 کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کی، جبکہ فلپائن کی نمائندگی انڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی تجارت ایلن بی گیپٹی نے کی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے لئے متعدد اہم تجویزات پیش کیں۔