کار حادثہ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن سمیت 2 جاں بحق،3زخمی

 حادثہ سندھ کے ضلع بدین کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا ، 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں
بدین (آئی این پی )بدین میں ہونے والے کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو   حکام کے مطابق  افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔   حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے   اسپتال منتقل کردیا گیا ہے