لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظوری دے دی۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عمران اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اراکین شوکت راجہ، راشد منہاس، ذکیہ شاہنواز، عظمی بٹ اور امجد علی جاوید نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن اتھارٹی(پیرا) کے بجٹ منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کر دیئے گئے ہیں، اس سے قبل بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت سے اجازت لینا لازمی تھی