کالجز سالانہ 35لاکھ روپے تک فیس وصول کر رہے ہیں،میڈیکل فیس پر کیپ کا مقصد من مانے اضافوں پر قابو پانا ہے،ذرائع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) حکومت نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کی حد بندی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز فیس کی بالائی حد مقرر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق میڈیکل کالجز فیس کی بالائی حد کیلئے مختلف آپشنز زیرغور ہیں، موجودہ فیسوں سے کم پر حد بندی ہو گی۔میڈیکل فیس پر کیپ کا مقصد من مانے اضافوں پر قابو پانا ہے،نجی میڈیکل کالجز فیس کیپ کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے، کالجز سالانہ 35لاکھ روپے تک فیس وصول کر رہے ہیں۔