کراچی(آئی این پی )چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز پر حملوں کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز پر حملوں کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔جاری بیان کے مطابق انہوں نے خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کے اجں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا