اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مختلف دوطرفہ اور کثیرالجہتی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور آئندہ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔