اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطا بق منگل کو دونوں رہنمائوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔