ٓاسلام آباد(آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔اسحاق ڈار نے کابینہ میں حالیہ ردوبدل کے بعد عہدے پر برقرار رہنے پر ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کو مبارکباد دی۔ڈپٹی وزیر اعظم نے ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے لیے نیک خواہشات اور مستقبل میں کامیابی کی دعا کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔