پی ایس ایل 12: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو سائن کرلیا

پی ایس ایل 12: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو سائن کرلیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

 فرنچائز نے کیوی فاسٹ بولر کی خدمات 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں حاصل کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 12 کے لیے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں لوکی فرگیوسن کو براہِ راست معاہدے کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ 35 سالہ فاسٹ بولر اپنی تیز رفتار گیندوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تجربے کے باعث ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔لوکی فرگیوسن نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک ایک ٹیسٹ، 65 ون ڈے انٹرنیشنل اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 176 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی شاندار ریکارڈ

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اب تک 225 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 257 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جو مختصر فارمیٹ میں ان کے تجربے اور کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو امید ہے کہ فرگیوسن کی شمولیت سے ٹیم کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا اور وہ آئندہ ایڈیشن میں حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔