پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق الزاری جوزف کو اسپنسر جانسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ اسپنسر جانسن نجی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں تھے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی بولر اسپنسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی، لیکن اب ان کی غیر دستیابی کی وجہ سے الزاری جوزف ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔یہ تبدیلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔