پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹنگ کے بعد، سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز نے دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔
گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کیا۔ شین واٹسن نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی دستیابی سے معذرت کرلی۔سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا، جس دوران وہ 8 سال تک ٹیم کے کپتان رہے اور 2019 میں ٹیم کو پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جتوانے میں کامیاب ہوئے۔ رواں سیزن کے ڈرافٹ سے پہلے گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا، اور وہ 9 سال بعد پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے۔ تاہم، انہیں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا، اور اب وہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بن گئے ہیں۔