لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بورڈ مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ منصوبے پر کام کر رہا ہے، اس منصوبے کے تحت اسٹیڈیم کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق مالدیپ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے اسٹیڈیم اور اکیڈمی کے قیام کی تجویز زیرِ غور ہے۔ کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کی تربیت حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے مالدیپ کے نوجوانوں کو کرکٹ کے شعبے میں آگے بڑھنے اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
مالدیپ کے وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مالدیپ کے وزیر داخلہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔