لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی شاہراہ پر خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں آٹھ مسافر زخمی ہو گئے۔ لاہور سے ملتان جانے والی ہائی ایس وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار آٹھ افراد معمولی زخمی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک یوٹرن لینے کے باعث پیش آیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی