بند روڈ: ٹریکٹر ٹرالی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، ٹریفک متاثر

نیند آنے کی وجہ سے ڈرائیور ٹریکٹر پر کنٹرول نہ رکھ سکا ، خود بھی معمولی زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)بند روڈ میں نیازی اڈا کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا اور ٹریکٹر ٹرالی کو بھی نقصان پہنچا۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کو نیند آ گئی، جس کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹریکٹر ٹرالی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث روڈ کی ایک سائیڈ بند ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور حادثے کو رفع کرنے کی کوشش کی، تاہم حادثے کے باعث بند روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی تھی