کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 2افراد جاں بحق

 حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،رضا اور احمد علی موقع پر ہی دم توڑ گئے،ایک شخص زخمی ، ہسپتال منتقل کردیاگیا
 لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے سگیاں پل کے قریب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کار بے قابو ہو کر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں رضا اور احمد علی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متوفیان کو پھول منڈی کی جانب جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔