لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات مزید مئوثر اور تیز رفتاری سے فراہم کی جارہی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 68 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، جو کہ معمول سے کئی گنا زیادہ ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 350 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔82 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔24 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔