لاہور (کرائم رپورٹر) سندر رائیونڈ روڈ پر واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق چار سالہ ایان کو واشنگ مشین سے کرنٹ لگا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔