لاری اڈہ لوہا مارکیٹ میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے بچے کو کرنٹ لگا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ لوہا مارکیٹ میں ایک بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے بچے کو کرنٹ لگا۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاش بارشی پانی سے نکال لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔