اسلام آباد(آئی این پی ) ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز نے وفاقی حکومت کی نئی پرائسنگ پالیسی کو آئینی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، جس پر ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز کی طرف سے وکیل اظہر صدیق جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے ایل پی جی گائیڈ لائنز معطل کرنے کی استدعا کی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایل پی جی پرائسنگ پالیسی گائیڈ لائنز کی معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ عبوری حکم کے ذریعے پالیسی کے نفاذ کو نہ روکا جائے