لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی نیپرا اور حکومتی پالیسی کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، نیپرا اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا اور فوری حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کر دیا، تاہم حکم امتناعی کے حوالے سے جواب بھی طلب کیا گیا۔سماعت جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کی۔ درخواست گزار کا مئوقف تھا کہ حکومت نے -93یونٹ کے بدلے یونٹ-94 کے وعدے کو توڑ دیا ہے اور نئی پالیسی سولر سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے مستقبل کو دائو پر لگا رہی ہے