کراچی کنگز نے پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ 10 سال کے لیے تجدید کیا

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ 10 سال کے لیے تجدید کیا

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کردی ہے، جس کا اعلان پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی جانب سے معاہدہ کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہوگا، کیونکہ یہ فرنچائز 2020 میں پی ایس ایل چیمپئن بھی رہ چکی ہے اور اب بھی سب سے مقبول ٹیم ہے۔اس سے قبل پشاور زلمی، لاہور قلندرز، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 10 سالہ معاہدے کی تجدید کی ہے۔ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز پر مشتمل ہوگا، جس سے لیگ کی وسعت اور مقابلوں میں اضافہ متوقع ہے۔