ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔انہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری کے تحت کراچی کنگز کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ
کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی، جس کے لیے ٹیم بھرپور تیاری میں مصروف ہے۔اسی سلسلے میں کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور کے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
ولیمسن کی شمولیت ٹیم کے لیے حوصلہ افزا
کین ولیمسن کی آمد کو کراچی کنگز کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ان کی موجودگی نہ صرف ٹیم کے مورال کو بلند کرے گی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ولیمسن کی بیٹنگ مہارت اور قائدانہ تجربہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں کراچی کنگز کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً ایسے میچز میں جہاں تجربہ اور استقامت کی ضرورت ہو۔