پی سی بی نے پی ایس ایل کی 7ویں اور 8ویں فرنچائز کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے

پی سی بی نے پی ایس ایل کی 7ویں اور 8ویں فرنچائز کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد لیگ میں نئی ٹیمیں شامل کرنا اور کرکٹ کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، درخواست دہندگان کو اپنا ٹیکنیکل پروپوزل 15 دسمبر تک جمع کروانا ہوگا۔ صرف وہ بڈرز جو تکنیکی معیار پر پورے اتریں گے، ہی بڈنگ کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ اس مرحلے میں، بڈرز اپنی مالی قیمتیں پیش کریں گے اور فرنچائز حقوق کی فروخت کا عمل مکمل ہوگا۔نئی فرنچائز کے ممکنہ نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت، اور راولپنڈی میں سے رکھے جا سکتے ہیں۔ یہ اقدام مختلف شہروں میں کرکٹ کو فروغ دینے اور مقامی سطح پر کھیل کو مزید مقبول بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔پی سی بی کے اس فیصلے سے پاکستان سپر لیگ مزید متنوع اور مقبول ہونے کا امکان ہے، اور اس سے ملک میں کھیل کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری اور نوجوان کھلاڑیوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔