کوئٹہ (آئی این پی )سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق آج جمعرات کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکے گی، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتظامات کے پیش نظرمعطل رہے گی۔