مال گاڑی حادثے کے بعد ریلوے ٹریک بحال، ٹرین سروس بحال

لاہور(زیڈ این این) مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک کلیٔر کر دیے گئے ہیں۔پاکستان ریلوے کے مطابق گزشتہ شام مال گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث دونوں اطراف ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی تھی، جس سے متعدد مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔پاکستان ریلوے نے ٹریک کی بندش کے باعث مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے متعلقہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریک کو مکمل طور پر کلیٔر کر دیا۔