شیر خان ہیرو ، اظہر، مسعود انور اور وارث نے 2022میں سیف اللہ کوقتل کیا تھا
خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب عبدالرحیم نے تھانہ صدر جوہرآباد کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے شیر خان ہیرو کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تین بھائیوں محمد اظہر، مسعود انور اور محمد وارث کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ملزمان نے 2022 میں چنکی کے علاقہ میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کرکے سیف اللہ جوڑہ کو قتل کر دیا تھا۔ صدر پولیس جوہرآباد نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، تاہم دورانِ سماعت ملزمان اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔