لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 5سالہ بچے کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ۔تھانہ سٹی قصور میں 16 نومبر 2019 کو بچے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ٹرائل کورٹ نے محی الدین کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ 9 مئی کے 4 مقدمات،جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک ملتوی لاہور ( کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرائو کے 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کر دی،پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ اور گواہوں کو طلب کر لیا۔