اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28نومبر کو طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس 28نومبر 2025بروز جمعہ ،دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔