اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی

لاہور (سپیشل رپورٹر)  اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور فرخ جاوید مون نے ریکویزشن جمع کروادی ،امتیاز شیخ، صائمہ کنول اور روشد طفیل بھی ریکویزشن جمع کروانے والوں میں شامل تھے ۔ ریکوزیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے کے لئے رسائی نہیں دی جا رہی، پی ٹی آئی کارکنان و لیڈران کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، گنے کی قیمت ادا نہیں کی جا رہی، مہنگائی اور سالانہ ترقیاتی پلان کا غلط استعمال بھی ایجنڈے کا حصہ ہے