پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم عوامی مسائل پر فوری اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی قیادت میں جمع کرائی جانے والی ریکوزیشن میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے