پاکستانز گاٹ لیٹنٹ ریلیز کیلئے تیار، پہلی قسط 28نومبر کو ریلیز ہوگی

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان میں بھی پاکستانز گاٹ لیٹنٹ کے نام سے نیا شو آنے والا ہے۔شو کا اعلان 9 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ اس کی پہلی قسط 28 نومبر کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔شو میں مزاحیہ پرفارمنسز، روسٹنگ اور منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔شو کے ججز میں شرحبیل صدیقی، عثمان مظہر، مزمل میسیا اور متھیرا شامل ہیں۔اس کے علاوہ شو کی تشہیری ویڈیوز میں فیروز خان، حمائمہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، شکیل صدیقی، رف لالا اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سمیت متعدد معروف شخصیات بھی نظر آئی ہیں۔