حنا پرویز بٹ کا سروسز ہسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دورہ

لاہور (کرائم رپورٹر )چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے سروسز ہسپتال میں قائم اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس دورے کا مقصد سیل میں فراہم کی جانے والی طبی، قانونی اور نفسیاتی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ کا وڑن ہے اور اس کو آگے بڑھانے کے لئے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں۔