پولیس اہلکار ارسلان اورعاطف پر گھر میں گھس کرزیادتی کرنے اورویڈیوبنانے کا الزام جھوٹا ثابت
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس اہلکاروں پرزیادتی کا الزام لگانے والی 3خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقدمہ مدعیہ اور 2خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں ہی درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف اس کے ملزم نہیں ہیں۔ مقدمہ مدعیہ اور دیگر2خواتین نے ملزم ابوبکر کے حوالے سے عدالت میں صلح نامہ پیش کیا۔خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2بار بلایا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین نے طمع نفس کی خاطر غلط انفارمیشن دی۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے خواتین سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔