گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر آج تحلیل ہو جائے گی۔
اس کا نوٹیفکیشن 24 نومبر 2025 کی رات 12 بجے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔یہ عمل گورننس ریفارمز 2019 کے آرٹیکل 56(5) کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے خط کی بنیاد پر محکمہ قانون و استغاثہ نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ کے قیام کا عمل شروع ہو جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اسمبلی کی تحلیل درمیانی شب 12 بجے ہوگی۔سیکرٹری قانون و استغاثہ، سجاد حیدر کے دستخط سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔اس کے علاوہ، نگران وزیراعلی کے تقرر کا عمل بھی اگلے چند گھنٹوں میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔یہ تمام اقدامات آئندہ انتخابات کے انعقاد اور حکومت کے عبوری مرحلے کے لیے اہم ہیں۔