گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد اسمبلی کے آئندہ مراحل کے تحت سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سپیکر نے اسمبلی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 13 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے۔استحکام پاکستان پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ تیسری جماعت کے طور پر موجود ہے۔ تاہم اپیلیٹ سپریم کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے تین حلقوں کے نتائج روکنے کے احکامات کے باعث ان نشستوں کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا۔