پرنس رحیم الحسینی آغا خان کا گلگت بلتستان اور چترال کا 3 روزہ دورہ مکمل، گلگت سے روانگی

پرنس رحیم الحسینی آغا خان کا گلگت بلتستان اور چترال کا 3 روزہ دورہ مکمل، گلگت سے روانگی

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا  پرنس رحیم الحسینی آغا خان گلگت بلتستان اور چترال کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج گلگت سے روانہ ہوگئے۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہنزہ، گوجال، گاہکوچ، غذر، گلگت اور چترال سمیت مختلف علاقوں میں مذہبی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوئے جنہوں نے اپنے روحانی پیشوا کی دیدار کی سعادت حاصل کی۔یہ دورہ مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں انتہائی جوش، عقیدت اور مذہبی یکجہتی کے ماحول میں مکمل ہوا۔ عوام کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے استقبال اور دیدار کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہی۔دورے کے اختتام پر گلگت کے ہیلی پیڈ پر انہیں باوقار انداز میں الوداع کیا گیا، جہاں نگران وزیر اعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔روانگی کے موقع پر پرنس رحیم آغا خان نے سول اور عسکری اداروں کا شکریہ ادا کیا اور دورے کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو سراہا۔