سندھ کے باسی ،سندھو کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے، سندھ اور سندھ کے باسی پاکستان اور سندھو کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے۔اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنی ذلّت مٹانے کو بیہودہ خواب دیکھنا بند کریں۔پلوشہ خان نے کہاکہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے کے لیے گھٹیا اور بوگس پروپیگنڈا کرنا بند کریں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کا ہر شہری پاکستان کی سالمیت کا محافظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے، اور انڈین ایئرفورس و فوج کی گرتی ساکھ پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کا کھیل بند کرے۔