وفاقی حکومت صدر زر داری کی وجہ سے قائم ہے : سینیٹر پلوشہ خان

لگتاہے انھیں  شہباز شریف کا کرسی پر بیٹھنا پسند نہیں ،  گزارش ہے گھر کی لڑائی کو ہمارے گلے نہ ڈالیں
 صوبائیت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ‘ ہمیشہ قومی یکجہتی کی بات کی ہے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سخت تنقید  کرتے ہوے کہا ہے   پنجاب سب کا ہے کسی کی جاگیر نہیں ، وفاقی حکومت  صدر آصف علی  زر داری کی وجہ  سے قائم ہے ۔  پیپلز پارٹی  ن لیگ کی اتحادی ہے غلام نہیں ،    لگتا ہے   انھیں  شہباز شریف کا کرسی پر بیٹھنا پسند نہیں ،  گزارش ہے کہ گھر کی لڑائی کو ہمارے گلے نہ ڈالیں ۔    سینیٹر پلوشہ خان نے  دیگر اراکین کے  ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوے کہا  کہ مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائی کو پیپلزپارٹی پر نہ ڈالا جائے، ہم صوبائیت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور ہمیشہ قومی یکجہتی کی بات کی ہے۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ملک اس وقت سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار ہے، مگر پنجاب حکومت ٹک ٹاک بنانے اور الزام تراشی میں مصروف ہے