لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی ملکیت نہیں، یہ لہجے ہمیں پھر بڑے سانحے کی طرف لے جائیں گے۔ پلوشہ خان اور ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے شرکت کی اور حکمران اتحاد کی بڑی جماعتوں کے حالیہ اختلافی نکات پر گفتگو کی۔ پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ مریم نواز اگر پانی کی بات نریندر مودی کو کہتی تو اچھا تھا، پنجاب کسی کی ملکیت نہیں،یہ لہجے پھربڑے سانحے کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھیں حکومت کا جو یہ ڈھانچے کھڑا ہے اس میں پیپلز پارٹی کا بھی کردار ہے، ہم حکومت کا قانون سازی میں ساتھ نہیں دیں گے۔