اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کی گئی ۔جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں نے سینیٹر پلوشہ خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔