نیول چیف کی بنگلہ دیش کے آرمی، نیوی اور ایئر چیف سے ملاقاتیں ہوئیں‘نیشنل ڈیفنس کالج ڈھاکہ کا دورہ کیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ مکمل ہو گیا، دونوں ملک کے درمیان دفاع تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چٹاگانگ بندرگاہ کا دورہ کیا، نیول چیف کی بنگلہ دیش کے آرمی، نیوی اور ایئر چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔یڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج ڈھاکا کا دورہ کیا، صدر این ڈی سی اور فیکلٹی سے ملاقات کی، چٹاگانگ میں کمانڈر نیوی فلیٹ، کمانڈر چٹاگانگ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈوک یارڈ سے ملاقاتیں کی۔